اسلام آباد:پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے مشیروں اور خصوصی معاونین کی دہری شہریت اور بیرون ملک اثاثوں کے معاملے کو انتہائی حساس قرار دے دیا ہے ،نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ دہری شہریت اور بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات نے پنڈورا باکس کھول دیا ہے، مشیروں کی اصلیت سامنے آنے کے بعد سلیکٹیڈ وزیراعظم بے نقاب ہو چکے ہیں، دہی شہریت کے خلاف بڑے دعوی کرنے والے سلیکٹیڈ وزیراعظم کی اپنی آدھی کابینہ دہری شہریت کی حامل نکلی ہے،بڑے بڑے دعوے کرنے والے نااہل وزیراعظم دہری شہریت کے حامل کابینہ ارکان کے خلاف کیا کارروائی کر رہے ہیں؟بیرون ممالک سے وفاداری کا حلف اٹھانے والوں کو پاکستان پر مسلط کیا گیا ہے،دیگر ممالک کے ساتھ وفاداری کا حلف اٹھانے والے پاکستان کے ساتھ کیسے مخلص ہو سکتے ہیں؟ اپوزیشن کو بیرون ملک جائیداد پر تنقید کرنے والوں کی اپنی اربوں روپے کی جائیداد نے عوام کی آنکھیں کھول دی ہیں، امریکی شہری معید یوسف کو قومی سلامتی سمیت حساس معاملات تک رسائی دینا انتہائی تشویشناک عمل ہے، وزیراعظم کے پٹرولیم کے مشیر ندیم بابر کی پٹرولیم کمپنیز میں شیئرز ہونا مفادات کا تصادم ہے، دو نہیں ایک پاکستان کا دعوی کرنے والوں نے اپنے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئی ارب پتی دھری شہریت ارکان کو لاکر کابینہ میں شامل کیا، ارب پتی کابینہ ارکان کا غریب عوام کے ساتھ کوئی سرو کار نہیں بلکہ مافیاز کے ساھ گٹھ جوڑ ہے، حالیہ رپورٹ نے پیپلزپارٹی کے خدشات کو درست ثابت کردیا ہے
