کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ جعلی لوکل سرٹیفکیٹ کی تحقیقات کےساتھ ساتھ گھوسٹ ملازمین کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو بلوچستان میںگھوسٹ ملازمین ترجیحی بنیادوں پر پہلے مرحلے میں تعلیم ،صحت کے محکموں کے گھوسٹ ملازمین کے کوائف اکھٹی کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔
