واشنگٹن:دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 44 لاکھ 27 ہزار 734 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 4 ہزار 963 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 52 لاکھ 4 ہزار 666 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 60 ہزار 73 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 86 لاکھ 18 ہزار 105 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 42 ہزار 877 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 38 لاکھ 33 ہزار 271 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 19 لاکھ 15 ہزار 175 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 673 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 لاکھ 75 ہزار 219 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 78 ہزار 817 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 75 ہزار 246 تک جا پہنچی ہے۔بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 26 ہزار 828 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 77 ہزار 864 ہو گئی۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 12 ہزار 247 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 65 ہزار 437 ہو چکی ہے۔ساوتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 4 ہزار 948 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 3 لاکھ 50 ہزار 879 رپورٹ ہوئے ہیں۔پیرو میں کورونا کے باعث 12 ہزار 998 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 49 ہزار 500 رپورٹ ہوئے ہیں۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 38 ہزار 888 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 3 لاکھ 38 ہزار 913 ہو گئے۔چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار 445 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 28 ہزار 846 ہو گئے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 28 ہزار 420 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 7 ہزار 335 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 273 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 66 ہو چکی ہے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 13 ہزار 979 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 71 ہزار 606 ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 447 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 416 تک جا پہنچی ہے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 660 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 63 ہزار 496 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 5 ہزار 568 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 53 ہزار 652 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 763 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 2 لاکھ 4 ہزار 276 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
