تفتان بارڈر سے غیرقانونی طور پر ایران جانے والے 100 سے زائد افراد گرفتار

تفتان بارڈر سے غیرقانونی طور پر ایران جانے والے 100 سے زائد افراد گرفتار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام نے بتایا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران تفتان سے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 100سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے حکام کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے جو غیرقانونی راستے سے یورپ جانے کی کوشش میں تھے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایران جانے کے الزام میں مجموعی طور پر 4474 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ایف آئی اے کے حکام کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش کے بعد انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف کارروائی بھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے