وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل منگل طلب کرلیا، اجلاس میں کورونا اور ملک کی معاشی صورتحال سمیت 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا،پانچ وزارتوں اور ڈویژنز کے ایجنڈا آئٹمز منظوری کےلیے پیش ہوں گے،نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی ریسپانس ایکٹ 2020 کی منظوری کابینہ کے ایجنڈا کا حصہ ہوگا،اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں ہو گا۔۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا، جس میں کورونا اور ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ، انسداد دہشت گردی ایکٹ1997میں ترمیم کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ وفاقی کابینہ 16 جولائی کے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ایف اے ٹی ایف سے متعلق کمپنیزایکٹ 2017 میں مجوزہ ترمیم اور انسدادمنی لانڈرنگ دوسرے ترمیمی بل2020کے مسودے پر غور ہوگا جبکہ ضابطہ وجداری1898میں تفتیشی اختیارات میں ترمیم کاجائزہ لیا جائے گا۔انسداد منشیات ایکٹ سیکشن12سی میں ترمیم کامعاملہ بھی زیرغور آئے گا، قومی ادارہ صحت کی ازسرنوتشکیل کا ایکٹ2020 کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔قومی صحت ہنگامی ردعمل ایکٹ 2020 بھی کابینہ اجلاس میں پیش ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!