کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشت کو شدید بحران کا سامنا ہے، آئی ایم ایف

کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشت کو شدید بحران کا سامنا ہے، آئی ایم ایف

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نیویارک:عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث رواں برس عالمی معیشت کو شدید بحران کا سامنا ہے تاہم 2021 میں معیشت کی جزوی بحالی کا امکان ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے باعث رواں برس عالمی معیشت کو شدید بحران کا سامنا ہے اور معاشی غیر یقینی برقرار رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کچھ شعبے مستقل طور پر سکڑ جائیں گے مگر ڈیجیٹل جیسے شعبوں میں بہتری آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں باہمی عالمی تعاون اور پالیسی ایکشن درکار ہیں، بحران پر قابو پانے کے لیے کئی ملکوں کو امداد کی ضرورت ہے، لوگوں کو روزگار فراہم کرنے اور معاشی بحالی کے لیے پبلک ہیلتھ پہلی ترجیح ہوگی۔مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ بحران سے نکلنے تک معاون مالیاتی اور مانیٹری پالیسیوں کی ضرورت ہوگی۔ایم ڈی آئی ایم ایف کا یہ بھی کہنا تھا کہ قبل از وقت امداد کی معطلی معاشی بحالی کو روک سکتی ہے، ایسی صورتحال میں کمزور اور مقروض ملکوں کو مدد فراہم کرنی چاہیے۔ اپنے بیان میں انہوں نے جی ٹوئنٹی ممالک کا قرض منسوخ کرنا خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ آئی ایم ایف امداد کے لیے مزید وسائل تلاش کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!