تھائی لینڈ ، ہزاروں افراد کا حکومت کےخلاف احتجاج، پارلیمان کی تحلیل کا مطالبہ

تھائی لینڈ ، ہزاروں افراد کا حکومت کےخلاف احتجاج، پارلیمان کی تحلیل کا مطالبہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

بینکاک : تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ہزاروں افراد حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔ مظاہرین نے حکومت کے استعفے اور پارلیمان کی تحلیل کا مطالبہ کر دیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2014 کی فوجی بغاوت کے بعد بینکاک میں یہ سب سے بڑا مظا ہرہ تھا۔طلبا کی زیر قیادت مظاہرہ بینکاک کے جمہوریت کی یادگار کے قریب کیا گیا،مظاہرین کے حکومت سے تین مطالبات جس میں پارلیمنٹ کی تحلیل ، حکومت کے ناقدین کو ہراساں کرنے کا خاتمہ ، اور فوجی تحریری آئین میں ترامیم شامل ہیں۔حالیہ مہینوں میں موجودہ حکمران ایوٹہ کی عوامی مخالفت بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ سال کے انتخابات کے بعد ایک عدالت نے دوسری سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کو تحلیل کر دیا تھا –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!