سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں ضلع پونچھ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان جوڑے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ اس ضلع کے سرنکوٹ کے علاقے میں گمسار ڈھوک میں آسمانی بجلی گرنے سے محمد حاسق ، اس کی اہلیہ زرینہ اخطر اور جاوید احمد سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ شوہر بیوی سمیت تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔پولیس نے اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ دور دراز کے علاقے میں جانوروں کو چرانے کے لئے گئے تھے جب انہیں قدرتی آفات کا سامنا ہوا۔
