سلیکٹڈ حکومت مطیع اللہ جان کی بحفاظت فوری واپسی کو یقینی بنائے،بلاول بھٹو

سلیکٹڈ حکومت مطیع اللہ جان کی بحفاظت فوری واپسی کو یقینی بنائے،بلاول بھٹو

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا ءکی خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت مطیع اللہ جان کی بحفاظت فوری واپسی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ مطیع اللہ جان کا اغوائ صرف میڈیا کی آزاد اور جمہوریت پر بلکہ ہم سب پر ایک حملہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج مطیع اللہ جان کو اٹھایا گیا ہے کل ان کی جگہ آپ یا میں بھی ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بلاوہ ہاﺅس لاہور میں پیپلزپارٹی اراکین پنجاب اسمبلی ، پنجاب کابینہ اور مختلف ذیلی ونگ کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے پارٹی عہدیداروں اور ذمے داروں کو ہدایات کی کہ گھر گھر جاکر عوام کو پی ٹی آئی حکومت کی نااہلیوں سے آگاہ کریں۔ پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ وبائ کے دنوں میں شعبہ صحت میں پنجاب حکومت کی ناکامیوں نے عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی ہی پنجاب کے عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے۔ وفاق میں پی ٹی آئی حکومت کو پنجاب کے 483ارب روپوں پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سوال کیا کہ عمران خان کے مطابق اگر پنجاب میں کرپشن ختم نہیں ہوئی تو یہ کرپشن کون کر رہا ہے؟ اجلاس میں اعتزاز احسن، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، اسلم گِل، حسن مرتضیٰ، عثمان سلیم ملک، عاصم محمود بھٹی، ثمینہ خالد گھرکی، زوہیب بٹ، موسیٰ کھوکھر، عنایت علی شاہ، عمران اٹھوال، علامہ یوسف اعوان، ڈاکٹر خیام حفیظ، ڈاکٹر خالد جاوید جان، الطاف قریشی، عزیزالرحمن چن، اسرار الحق، رئیس نبیل، ممتاز علی، شازیہ عابد اور بیرسٹر حامد بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں پارٹی رہنماﺅ ں نے پنجاب صوبے کی سیاسی صورتحال پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے شرکاءنے اپوزیشن کو متحد کرنے کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کاوشوں کو سراہا#/s#

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!