سینئر صحافی مطیع اللہ جان 12 گھنٹے بعد بازیاب

سینئر صحافی مطیع اللہ جان 12 گھنٹے بعد بازیاب

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد:جی سکس سے اغواءہونے والے سینئر صحافی مطیع اللہ جان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے،نامعلوم افراد آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر مختلف علاقوں میں گھماتے رہے اور فتح جنگ کے قریب کچے علاقے میں چھوڑ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے علاقے جی سکس سے اغواءہونے والے سینئر صحافی مطیع اللہ جان بازیاب ہوکر اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق انہیں آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا اور بعد ازاں مختلف علاقوں میں گھماتے ہوئے 12گھنٹے بعد فتح جنگ کے قریب ایک کچے علاقے میں چھوڑ دیاگیا۔علاقہ مکینوں نے مطیع اللہ جان کا فیملی سے رابطہ کروایا اور انہیں ان کے بھائی کے حوالے کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!