اسلام آباد : ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ ملک بجلی کا کوئی شارٹ فال نہیں ہے اور بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیاں اپنی ضرورت کے مطابق سسٹم سے بجلی حاصل کر رہی ہیں۔یہاں ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ منگل کی صبح بجلی کی طلب 17 ہزار425 میگاواٹ اور بجلی کی پیداوار 23 ہزار میگاواٹ رہی اور سسٹم میں طلب سے زیادہ بجلی دستیاب ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اپنی ضرورت کے مطابق سسٹم سے بجلی لے رہی ہیں۔
