سرگودھا:شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون نے 11 ماہ کا شیر خوار بیٹا نہر میں پھینک دیا

سرگودھا:شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون نے 11 ماہ کا شیر خوار بیٹا نہر میں پھینک دیا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

سرگودھا: حیدر آباد کے نواح میں مبینہ طور پر شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون نے 11 ماہ کا شیر خوار بیٹا نہر میں پھینک دیا۔ شوہر کی مدعیت میں ماں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج۔ میاں بیوی کو شامل تفتیش کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شاہ پور صدر کے علاقہ جھمٹانوالہ میں مبینہ طور پر خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد اپنے 11 ماہ کے لخت جگر کو نہر میں پھینک دیا۔ 11 ماہ کا شاہ زیب جاں بحق ہوگیا لاش نکال لی گئی۔ خاتون عنمبرین کے شوہر محمد ظہور کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے بچے کی ماں کو گرفتار کر لیا گیا۔ شوہر نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ عنمبرین اس کی دوسری بیوی ہے اس کی پہلی بیوی سے 4 بیٹیاں ہیں اور جب اس نے عنمبرین سے 4 سال قبل دوسری شادی کی تو وہ طلاق یافتہ اور 4 بچوں کی ماں تھی۔ ظہور کے مطابق اس کے بتن سے 3 سالہ کرن شاہین اور 11 ماہ کا شاہ زیب پیدا ہوا۔ عنمبرین نے 11 ماہ کے شاہ زیب کو مجھ سے جھگڑے کے بعد مجھے تکلیف پہچانے کے لئے نہر میں پھینک کر قتل کردیا۔ ڈی ایس پی شاہ پور غلام جعفر چھینہ کے مطابق قتل کے مقدمہ کے اندارج کے بعد خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس کے شوہر کو بھی شام تفتیش کر لیا ہے۔ 11 ماہ کے قتل ہونے والے بچے کو سپرد خاک بھی کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!