فیصل آباد :وزیر اعظم کے معاون خصوصی امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اب تک ٹائیگرفورس میں دس لاکھ نوجوانوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے اور مذید اس میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں یہ وزیر اعظم کا وژن ہے کہ نوجوانوں کو قومی دھارا میں لایا جائے اور ان کی خدمات کو بروکار لاتے ہوئے لوگوں کی خدمت کی جائے اور یہ تبدیلی کا نشان بنے اب تک منڈی بہاولدین سے تقریبا سات ہزار نوجوان وزیر اعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں رجسٹرکروا چکے ہیں ان خیالات اظہار انہوں نے وزیر اعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کنویشن سے خطاب کرتے ہو کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اس فورس نے لوگوں کو ایس او پی پر اپنی روز مرہ کے معاملات گزارنے میں بڑی مد د کی جس کی وجہ سے یہ علاقہ فری کورونا ڈیکلیرہوگیا ہے عید کے بعد وزیر اعظم ٹائیگر فورس دن کا اعلان کریں گے جس میں ان کی خدمات کے سلسلہ میں وزیر اعظم ان کو تعریفی سرٹیفیکٹ دیں گے اور وزیر اعظم عمران خان عید کے بعد گرین پاکستان فورس کا بھی اعلان کریں گے جس کے تحت پورے پاکستان میں شجرکاری مہم کے تحت درخت لگائے جائیں گے جو وزیر اعظم کا وڑن ہے کہ پاکستان کوآلودگی سے پاک کیا جائے جس کی پوری دنیا معترف ہے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ہمت کو سلام کرتا ہوں جو کسی معاوضہ کے بغیر صرف اخلاقی، انسانی ہمدردی اور قومی جزبہ کے تحت یہ خدمات سرانجام دئے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئی قوم ہنرمندی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمنی اور جاپان مکمل طور پر تباہ و برباد ہوگے انہوں نے اپنے نوجوانوں کو ہنر مندی کی تربیت دی اور کچھ عرصہ کے بعد وہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کہلانے لگے انہوں نے کہا کہ جلد ہی ہم کامیاب نوجوان پرگرام فیز ٹو کا اعلان کریں گے جس کے تحت ہم نوجوانوں کو ایک لاکھ سے اڑھائی کروڑ روپیہ تک کے قرضے دئے جائے گے جبکہ ایک لاکھ سے دس لاکھ تک کے قرضہ جات پر کوئی سیکیورٹی بھی نہیں لی جائے گی تاکہ ہنر مند نوجوان اپنے پاو¿ں پر کھڑا ہوسکے اور قومی دھارے میں اپنا حصہ ڈال سکے انہوں نے مذید کہا کہ 25 ارب روپیہ خاص طور پر اپنی بہادر بیٹیوں کے لئے مختص کر رکھا ہے تا کہ وہ بھی قومی ترقی کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان کا بھی سہارا بن سکیں وزیر اعظم پاکستان کے ان وڑن پر اپوزیشن نے بڑی تنقید کی پاکستان کی 72سالہ تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی کہ کسی حکمران نے عوام خاص کر نوجوانوں کی ترقی اور انہیں اپنے پاو¿ں پر کھڑا ہونے کا کوئی پروگرام دیا ہو یہ واحد حکومت ہے جو نامناسب حالات میں بھی نوجوانوں کے بارے میں مثبت سوچ رکھتی ہے اس کے بعد انہوں نے ایک ایپ کا افتتاح کیا جس کے تحت وزیر اعظم ٹائیگر فورس کے ہر رجسٹر ٹائیگر کی کاروائی کو جانا جائے گا تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ان کی دہلیز پر فراہم کیا جاسکے اس پروگرام میں منتخب ارکان قومی و صوبائی کے علاوہ بہت بڑی وزیر اعظم ٹائیگر فورس کے ممبران نے بھی شرکت کی۔
