بھارتی اداکارسوشانت ڈپریشن کے شکار تھے،ممبئی پولیس

بھارتی اداکارسوشانت ڈپریشن کے شکار تھے،ممبئی پولیس

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نئی دہلی: بھارتی ہیرو سوشانت سنگھ کی خودکشی سے قبل خراب صحت سے متعلق ممبئی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ سوشانت نے اپنی سابق منیجر کی خودکشی کے بعد سے ڈپریشن کی دوا لینا چھوڑ دی تھی جس کے نتیجے میں سوشانت کی صحت کافی بگڑ گئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشانت سنگھ کی خود کشی پر ممبئی پولیس کی جانب سے تاحال تحقیقات جاری ہیں، ممبئی پولیس کی جانب سے سوشانت کے ذہنی الجھنوں کے 3 ماہرین سے بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ممبئی پولیس کے مطابق سوشانت کے ایک بہت قریبی دوست نے اپنے بیان کے دوران بتایا ہے کہ سوشانت سنگھ ڈپریشن کی ادویات استعمال کرتا تھا، خود کشی سے کچھ دن پہلے سے ہی سوشانت نے اپنی ادویات لینا بند کر دی تھیں۔ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ سوشانت سنگھ کے قریبی دوستوں اور ڈاکٹروں سے تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ سوشانت سنگھ اپنی سابقہ منیجر دیشا سیلانی کی خود کشی سے بہت پریشان تھے، دیشا سیلانی کی خود کشی کے بعد سوشانت سنگھ اپنی اور دیشا سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں سے بھی کافی پریشان تھے اور ان منفی خبروں نے سوشانت کو متاثر کیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!