ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کے مشکلات میں کمی آئے گی ، میر عارف جان محمد حسنی

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کے مشکلات میں کمی آئے گی ، میر عارف جان محمد حسنی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر عارف جان محمد حسنی نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کے مشکلات میں کمی آئے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشن اور ویژن کے مطابق تمام منصوبوں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں کوئی بھی غفلت نا قابل برداشت نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر عارف جان محمد حسنی نے نواں کلی بائی پاس سمیت دیگر اہم منصوبوں کا اچانک معائنہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم کھوسہ، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نورالامین، چیف ڈیزائن ڈاکٹر سجاد حسین بلوچ سمیت دیگر افسران اور ٹھیکیدار موجود تھے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر عارف جان محمد حسنی نے نواں کلی بائی پاس سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں میگا منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کی مشکلات میں مزید کمی ہوگی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے جو مشن شروع کیا اس مشن کو جاری رکھیں گے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور جدوجہد کرینگے نواں کلی بائی پاس سمیت دیگر منصوبے بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے ان منصوبوں کی تکمیل سے مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے، حکومت بلوچستان عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے جنگی بنیادوں اقدامات کررہی ہے انہوں مزید کہا کہ سریاب روڈ کے کام کا جلد آغاز ہوگا صوبائی حکومت دعوے نہیں بلکہ عملی طور پر اقدامات کررہی ہیں ناقص مٹریل استعمال کرنے کا کسی کو بھی اجازت نہیں دینگے کرپشن اور غفلت کی وجہ سے بلوچستان کا گراف نیچےآہ گیا تھا وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے کرپشن کو ختم کرکے بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے سی پیک اور دیگر اہم میگا منصوبوں سے بلوچستان میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!