سیندک پروجیکٹ میں پھنسے مقامی ملازمین غیر انسانی رویہ کے سبب نفسیاتی مریض بن  چکے ہیں‌،  سخی امان اللہ نوتیزئی

سیندک پروجیکٹ میں پھنسے مقامی ملازمین غیر انسانی رویہ کے سبب نفسیاتی مریض بن چکے ہیں‌، سخی امان اللہ نوتیزئی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

بابائے چاغی پینل کے سربراہ سابق ایم پی اے سخی امان اللہ نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں ایم آر ڈی ایل کی ملازم کش پالیسوں کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ
ایم آر ڈی ایل کمپنی نے پچھلے سات مہینوں سے جس طرح سے کوڈ 19 کو بہانہ بناکر سیندک پروجیکٹ میں پھنسے ہوئے مقامی ملازمین کو اپنی غیر انسانی رویہ اور استحصالی پالسیوں کی وجہ سے ان کی چھٹیاں سلب کرکے نفسیاتی مریض بنا چکا ہے یہ اب چاغی کے لوگوں کے لئے ناقابل برداشت ہوچکا ہے۔ ایم آر ڈی نے اب کھلم کھلا انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے قانوں کی دھجیاں اڑتے ہوئے سیندک کے مقامی ملازمین کے اوقات کار تبدیل کرکے ان سے ان کی چھٹیاں چھینی ہے۔جو کہ انٹرنیشنل قانون کی خلاف ورزی ہے۔ چین اور پاکستان کی معاشی پہیہ چلانے والے سیندک پروجیکٹ کے ملازمین کا اوقات کار اتنی تلخ کردی گئی ہے۔ کہ وہاں کام کرنے والے ملازمین ساری زندگی دو وقت کی روٹی کے حصول کے لئے سرگرداں رہنے میں ہی بسر ہو جاتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا سیندک میں کام کرنے والے ملازمین کا زندگی کی دیگر سرگرمیوں میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے گزشتہ مذہبی تہوار پر بھی ان مقامی ملازمین کو چھٹیاں نہیں دی گئی اب مسلمانوں کی بڑی تہوار عید الضحی آرہا ہے بے حسی اور اپنے سرمایہ دارانہ پالیسوں کی وجہ سے اب بھی اگر ایم آر ڈی نے ملازمین کو چھٹیاں نہیں دی تو ہم ایم آر ڈی ایل کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے۔
ترجمان بابائے چاغی پینل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!