بیروت: لبنان کے مقبوضہ علاقے میں فوجی گاڑی الٹنے کے نتیجے میں اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ دوگاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں پیش آیا جس سے ایک فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔لبنانی خبر رساں ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے علاقے میں روایتی گولہ بارود کے ساتھ کی جانے والی مشقوں کے دوران مقبوضہ شعبا فارمز کے بسطرہ میں ایک فارم کے قریب اسرائیلی ٹینک سے 14 گولے داغے۔میڈیا کے مطابق اسرائیلی مشقوں کے دوران فائر کئے گئے کچھ گولوں کے نتیجے میں مقبوضہ علاقے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد اسرائیلی فوج نے اٰگ سے نمٹنے کے لئے فائر بریگیڈ کو طلب کیا۔






