پشین ‘مغوی دو بچے بازیاب ‘ ملزمان گرفتار

پشین ‘مغوی دو بچے بازیاب ‘ ملزمان گرفتار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پشین( نامہ نگار) پشین کے نواحی علاقے بٹے زئی سے مغوی دوبچے بازیاب پشین لیویز کی اغواکاروں کے خلاف کامیاب کارروائی، ملزمان گرفتار ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری کے خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ اور نائب رسالدار زیارت ہدایت کے سربراہی میں لیویزفورس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو مغوی بچوں کو بازیاب کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا پشین کے نواحی علاقے کلی تورہ شاہ بٹے زئی سے دونوں مغوی بچوں کو بازیاب کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق لیویز فورس نے صالح محمد کے گھر پر چھاپہ مارااور دومغوی بچے قاہر عمر دس سال ۔ عبدالخالق عمر ساتھ سال والد جلات خان سکنہ زیارت کلی کچ کے رہائشی کو بازیاب کرایا ملزم صالح محمد اورساگئی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور مزید تفتیش جاری بچوں کے والد جلات خان نے آن لائن نیوز کے نمائندے کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو تاوان کے لئے اغواکیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ ملزمان مجھ تاوان کا مطالبہ بھی کرتے تھے بچوں کے والد نے مغوی بچوں کے بازیابی پر ضلع پشین کے انتظامیہ ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری ۔ اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ اور لیویز فورس کے جوانوں کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!