چاند کا تنازع، مفتی منیب وفاقی وزیر فواد چوہدری پر پھٹ پڑے

چاند کا تنازع، مفتی منیب وفاقی وزیر فواد چوہدری پر پھٹ پڑے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کراچی : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے ایک بار پھر چاند کے تنازع پر فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فواد چودھری کی جہالت ہے جو اپنے آپ کو سائنس کا امام سمجھتے ہیں۔وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے چاند سے متعلق بیان پر رد عمل میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ چاندکی سائز سے تاریخ کا تعین فلکیات یاسائنس کی کونسی کتاب میں لکھا ہے؟ جس شخص کو سائنس کا علم نہیں وہ خود کو سائنس کا امام پیش کر رہاہے۔ مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ فواد جی، یہ سائنس اور مذہب دونوں اعتبار سے پہلی کا چاند تھا، قمری ماہ کی29 تاریخ کوچاند غروبِ آفتاب کے بعد موجود ہو مگر نظرنہ آئے تو مہینہ 30 کا ہوگا اور اگلی شام تک اس کی عمر 24 گھنٹے بڑھ جائے گی اس لیے نسبتاً بڑا نظر آئےگا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ یہ فواد چوہدری کی جہالت ہے جو اپنے آپ کو سائنس کا امام سمجھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!