پی ٹی آئی حکومت کے 2 برس ، کارکردگی رپورٹ 18 اگست کو پیش کی جائے گی

پی ٹی آئی حکومت کے 2 برس ، کارکردگی رپورٹ 18 اگست کو پیش کی جائے گی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد : وفاقی حکومت کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ 18 اگست کو پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں وزیراعظم کی سفارتی محاذپر کامیابیوں کا احاطہ کیا جائے گا۔معاشی چیلنجز سے نمٹنے، قرضوں کی ادائیگی ، اقتصادی کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔احساس پروگرام کے تحت مستحقین کی امداد، لنگر خانہ اور شیلٹر ہومز کی افادیت سامنے لائی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق و زیراعظم کی سادگی و کفایت شعاری مہم، کرپشن کے خاتمے کے لئے اقدامات اورقانون سازی پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔وزیراعظم کے غیر ملکی دورے، امت مسلہ کو قریب لانے، پاکستانی پاسپورٹ کی قدر میں اضافہ اجاگر کیا جائے گا۔وزارت اطلاعات سمیت متعلقہ محکموں کو ٹاسک دے دیا گیا۔وزارت اطلاعات اور سوشل میڈیا ٹیم نے تیاری شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!