گالم گلوچ سے حکومتیں چلتیں تو ملک عمران خان کا مذاق نہ ا±ڑ رہا ہوتا، قادرپٹیل

گالم گلوچ سے حکومتیں چلتیں تو ملک عمران خان کا مذاق نہ ا±ڑ رہا ہوتا، قادرپٹیل

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما اور قومی اسمبلی کے رکن عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ گالم گلوچ سے اگر حکومتیں چلنا ہوتیں تو پورے پاکستان میں عمران خان کا مذاق نہ ا±ڑ رہا ہوتا، کیا وقت آگیا ہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید کی پریس کانفرنس میں رپورٹرز کی جگہ سرکاری ملازموں سے کام چلایا گیا۔ قادر پٹیل نے وفاقی وزیر مراد سعید کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی انتخابات میں دھاندلی کے دوسالوں کی تکمیل پر مراد سعید کو سامنے لے کر آئی ہے۔اگر پی ٹی آئی نے گزشتہ دوبرسوں میں کچھ کیا ہوتا تو مراد سعید اپنی کارکردگی کا بیان کرتے۔ قادر پٹیل نے کہا کہ مراد سعید کے پاس حکومتی کارکردگی کو بیان کرنے کیلئے کچھ نہیں تھا تو انہوں نے الزامات کا سہارا لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!