کوئٹہ:جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے کہا 25جولائی کوقوم "یوم دغا” کے طور یاد کرےگی وزیراعظم ہاس کی بھینسیں بیچنے والوں کی کابینہ اجلاس میں اب کرسیاں کم پڑرہی ہیں وزیر مشیر اتنی تعداد میں ہیں کہ اب تک ایک دوسرے کو جانتے بھی نہیں گزشتہ دوسال میں احتساب نے غلطی سے بھی مڑکر کر برسرِ اقتدار افراد کو نہیں دیکھا انہوں نے کہا کہ دوسال میں صرف خواب دکھائے گئے جو ڈرانے ثابت ہوئے آج پوری قوم کو بھکاری بنادیا گیا باہر سے نوکری کیلئے کوئی نہیں آیا جو برسرِ روزگار تھے ان کو ظالمانہ طریقے سے باہر کیا گیا اب ان کو سمجھ نہیں آتی کہ کیاکریں حکومت نے اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنےکے حوالے سے روز نئے ڈرامے تخلیق کرتی ہے لیکن قوم اب جان چکی ہے کہ تمام برائیوں کا سرچشمہ اناڑی حکومت ہے جن کی وجہ سے لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ اسی طرح پاکستان بین الاقوامی سطح پر پرانا مقام بری طرح کھوچکا ہے اور مغربی عناصر کے نمائندوں کے ذریعے ملک کے نظام پر تجربات کرکے اجنبی وزرا نےتختہ مشق بنادیا ہے گزشتہ دو سالوں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا دیا جس کی تلافی کیلئے سب کو اہم فیصلے کرنے ہوں گے جو مستحکم ،خوشحال اور مضبوط پاکستان کی علامت ہوں۔
