بلوچستان کے تین اضلاع میں کورونا کے 23 نئے مریض

بلوچستان کے تین اضلاع میں کورونا کے 23 نئے مریض

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے تین اضلاع میں کورونا کے 23 نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد صوبے میںزیر علاج مریضوں کی تعداد 1489 ہوگئی، مزید 75 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز639 افراد کے کیے گئے کورونا ٹیسٹ کے دوران صوبے کے تین اضلاع میں سے کورونا کے 23 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مصدقہ تعداد 11601 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں 75 مریضوں کے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مصدقہ تعداد 9976 ہوگئی ہے جبکہ 1489 مریض زیر علاج ہیں اور 395 کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا سے 136 افراد کی اموات واقع ہوئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!