خضدار ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر بڑے پیمانے پر ہنر مند افراد پیدا کررہا ہے‘ مشتاق جعفر

خضدار ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر بڑے پیمانے پر ہنر مند افراد پیدا کررہا ہے‘ مشتاق جعفر

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خضدار(نامہ نگار) ڈائریکٹر محنت و افرادی قوت وٹریننگ بلوچستان مشتاق جعفر کا دورہ خضدار ، انہوںنے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر (ٹی ٹی سی)خضدار کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ۔ جہاں ان کی ملاقات ٹی ٹی سی خضدار کے اسٹاف سے ہوئی اور پرنسپل ٹی ٹی سی خضدار غلام مصطفی سمالانی نے انہیں مختلف شعبہ جات و درپیش مسائل و ضرورتوں سے متعلق بریفنگ دی ۔ ڈائریکٹر محنت و افرادی قوت وٹریننگ بلوچستان مشتاق جعفرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خضدار تربیت اور ہنرمندی فراہم کرنے کا مرکز اور قدیم ادارہ ہے ۔جس سے کافی ہنرمند افراد تیار ہو چکے ہیں اور بہتر و جدید انداز میں تربیت حاصل کرکے نہ صرف صوبہ بلکہ پورے ملک میں اپنی خدمات پیش کررہے ہیں ۔ اس ٹریننگ سینٹر کو جدید تقاضوں سے ہمکنار کرنے کے لئے صوبائی حکومت کی کوششیں جاری ہیں ۔ اور انشاءاللہ آنے والے وقتوں میں مسائل کے حل کے لئے خصوصی اقدامات کیئے جائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ خضدار ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر اس حوالے سے تربیت کے لئے مرکزی حیثیت رکھتا ہے کہ یہ بڑے پیمانے پر ہنر مند افراد پیدا کررہا ہے اور ایک بہت بڑی کھیپ نوجوانوں کو تربیت یافتہ بنارہاہے اس حوالے سے اس ادارے کو مذید ترقی دینے کے لئے خصوصی اقدامات کیئے جائیں گے ۔ آج خضدار ٹی ٹی سی کا دورہ کرکے میں کافی مطمئن ہوا کہ یہ تربیتی مرکز ہمیں دستیاب ہے اور اس میں لوگ بڑی تعداد میں افراد ہنر مند بن رہے ہیں یہ تربیتی سلسلہ آئندہ بھی اسی طرح جاری رہیگا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!