کوئٹہ میں عمار ت کے تنازعہ پر مخالفین نے گلہ دبا کر عبدالہادی نامی شخص کو قتل کردیا ، ملزم گرفتار

کوئٹہ میں عمار ت کے تنازعہ پر مخالفین نے گلہ دبا کر عبدالہادی نامی شخص کو قتل کردیا ، ملزم گرفتار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میںعمار ت کے تنازعہ پر مخالفین نے گلہ دبا کر عبدالہادی نامی شخص کو قتل کردیا ،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسری کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے رہائشی عبدالہادی نامی شخص کا اپنے ہمسایہ میں بننے والی عمارت پر تنازعہ چل رہا تھا ہفتے کے روز مقتول میجر محمد علی شہید روڈ سے گزررہا تھا جس پر مخالفین نے اس کا گلہ دبا کر اسے قتل کردیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی نعش سول ہسپتا ل کوئٹہ منتقل کرکے ضابطہ کی کاروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے باقر نامی ملزم کو گرفتار کیا گیاہے جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!