کوئٹہ :سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے ترجمان کے مطابق آٹھ ماہ قبل قتل ہونے والے کردگاپ کے رہائشی احمد جان سرپرہ قتل کیس کا معمہ حل کر لیا گیا 2 ملزمان گرفتاربھی کر لئے گئے ہیں ترجمان کے مطابق نوجوان کے قتل کی سازش میں بیوی کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے مقتول کی بیوی نے مبینہ طور پر محمد فاروق نامی ملزم کے ساتھ مل کر قتل کی سازش کی فاروق اور نصیب اللہ نے فائرنگ کرکے احمد جان کو قتل کیا ایس ایس پی دوست محمد بگٹی کی سربراہی میں ٹیم نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیاملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی جبکہ مرکزی ملزمہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں احمد جان سرپرہ کو 21 جنوری کو سریاب روڈپر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا






