سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے ‘ پاکستان

سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے ‘ پاکستان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں کرونا وبائی صورتحال سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اتوار کو ہونے والے ٹیلیفونک رابطہ میں وزیر خارجہ نے اپنی اور وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے حوالے سے خیریت دریافت کی۔سعودی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز پتے کی کامیاب سرجری کے بعد تیزی سے رو بصحت ہو رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے ان کی جلد صحت یابی اور درازی عمر کیلئے دعاو¿ں اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کو پاکستان کی جانب سے کرونا وبا کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے سمارٹ لاک ڈاو¿ن سمیت اٹھائے گئے موثر اقدامات سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے سمارٹ لاک ڈاو¿ن حکمت عملی کے سبب نہ صرف کرونا وائرس کے پھیلاو¿ کی شرح کم ہوئی بلکہ شرح اموات میں بھی کافی حد تک کمی واقع ہوئی ۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب میں بھی کرونا وبائی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حال ہی میں سعودی عرب کی دفاعی تنصیبات پر حوثی ملیشیا کی طرف سے کیے گئے میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا ۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین امسال حج کی محدود ادائیگی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا ،سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ امسال محدود پیمانے پر حج کی ادائیگی کا فیصلہ کرونا عالمی وبائی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ۔ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔دونوں وزرائے خارجہ نے کرونا وبائی صورتحال سمیت اہم علاقائی و دو طرفہ امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!