پارٹی کارکن اثاثہ ان کے مسائل حل کرینگے ‘ ضیاءلانگو

پارٹی کارکن اثاثہ ان کے مسائل حل کرینگے ‘ ضیاءلانگو

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگونے کہا ہے کہ پارٹی کارکن ہمارا اثاثہ ہیں اور انکے تمام مسائل ختم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکن میر فیصل لہڑی کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر،میر امیر جان لہڑی،میر کمال خان بنگلزئی،میر حبیب خان بنگلزئی،حاجی محمد وارث لہڑی،امام دین بنگلزئی بلوچستان عوامی پارٹی کےضلع قلات کے آرگنائزر بابو رمضان لانگو، انجینئر ریاض لانگو، میر ممتاز لانگو اور عمیر بٹ سمیت پارٹی کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکرزپارٹی کا اہم سرمایہ ہے اور پارٹی کو ایسے ورکرز کی اشد ضرورت ہیں اور اُن کو کسی بھی حالت میں دوسرے سیاسی جماعتوں میں شامل نہیں ہونے دینگے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے جال بچھائیں ہیں، انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن وزیراعلی جام کمال خان کے ویثرن کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں،اس موقع پرورکرز کے سارے گلے شکوے دور کئے گئے جبکہ وزیر داخلہ نے کارکنان کو ہدایت دی کہ وہ نئے جذبے اور خلوص دل سے پارٹی اور عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!