عیدالاضحیٰ کی آمد، افغان‌ طالبان کا تین روز تک جنگ بندی کا اعلان

عیدالاضحیٰ کی آمد، افغان‌ طالبان کا تین روز تک جنگ بندی کا اعلان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کابل: افغان طالبان نے عید الاضحیٰ کے تین دنوں کے لیے جنگ بندی کا اعلان کردیا۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کی کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک کے کسی بھی علاقے میں طالبان کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے جنگ بندی پر عمل درآمد جمعے کے روز سے کیا جائے گا اور آئندہ تین روز تک کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں تمام طالبان جنگجوؤں کو ہدایت کی کہ وہ عید کے تین دن اور تین راتوں کے دوران ’دشمن‘ کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے گریز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!