سکھر: سکھر کے رہائشی 53 سالہ منظور حسین میتلو نامی وڈیرے نے شادی کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی، منظور اپنے حسین میتلو اپنے منفر قد جو کہ 3 فٹ ہے کہ وجہ سے اپنے قبیلے اور علاقے میں نمایاں مقام کا حامل ہے۔ ذرائع کے مطابق منظور حسین میتلو نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر خورشید شاہ کی گرفتاری کے بعد جیل میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران پی پی رہنما نے اپنے جیالے کو شادی کرنے پر قائل کیا جس کے لیے منظور حسین میتلو نے آخر کار حامی بھر لی۔ منظور حسین میتلو کے مطابق اس نے پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کے کہنے پر شریک سفر تو ڈھونڈ لی ہے مگر وہ شادی تب کرے گا جب خورشید شاہ رہا ہوں گے۔ پست قد وڈیرے منظور حسین میتلو نے خواہش ظاہر کی ہے کہ خورشید شاہ اس کے نکاح میں ضرور کریں اور شادی کے گواہ بھی بنیں۔ واضح رہے کہ پست قد ہونے کے باوجود منظور حسین میتلو نامی یہ وڈیرا اپنے علاقے میں خاصا اثرو رسوخ رکھتا ہے جو برادری سمیت اہل علاقہ کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش رہتا ہے۔
