خضدار (نامہ نگار) نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری میر اشرف علی مینگل کی جانب سے خضدار بار ایسوسی ایشن ،ٹیچرز ایسوسی ایشن سمیت پیپلز پارٹی ،پی ٹی آئی ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب ڈویژنل و ضلعی عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا ،استقبالیہ تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداران و کارکنان ،صحافی و سماجی تنظیموں کے زمہ داران نے شرکت کی استقبالیہ سے نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری میر اشرف علی مینگل ،پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر میر عبدالرحمن زہری ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر خالید محمود ایڈووکیٹ ،جمعیت علماءاسلام کے مرکزی کونسل کے رکن مولانا محمد صدیق مینگل ،خضدار پریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی ،پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ قلات ڈویژن کے ریجنل صدر رئیس عبدالرحمان کرد،پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ قلات ریجن کے صدر حاجی محبوب علی کرد،پیپلز پارٹی قلات ڈویژن کے صدر رفیق سجاد ،گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن قلات ڈویژن کے صدر میر شہباز خان قلندرانی ،نیشنل پارٹی کے فنانس سیکرٹری ٹکری دھنی بخش غلامانی ،روشنائی سوشل آرگنائزیشن کے چیئرمین پروفیسر انعام اللہ مینگل ،نیشنل پارٹی کے رابطہ سیکرٹری ناصر کمال بلوچ ،تحریک انصاف ضلع خضدار کے صدر عبدالرسول قلندرانی ،پاکستان مسلم لیگ کے رہنماءڈاکٹر حضور بخش زہری سمیت دیگر نے خطاب کیا مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیشنل پارٹی کا ہی یہ کمال ہے کہ وہ ہر وقت خضدار کے سیاسی قیادت کو اسی طرح ایک ہی چھت کے نیچے جمع کرکے ایک دوسرے سے قربتیں بڑھانے کی کوششیں کرتی ہے اور آج بھی نیشنل پارٹی ہی کو یہ شرف حاصل ہوئی کہ انہوں نے خضدار کے جملہ سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کر کے ایک دوسرے کو سننے کو موقع فراہم کر دی ہے یہ ایک طے شدہ حقیقت ہے کہ سیاسی نظریات ہر سیاسی جماعت کی اپنی ہیں مگر جھالاوان و خضدار ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اس کی تعمیر و ترقی کے لئے ہم سب کو ایک ہو کر سوچنا ہو گا خضدار میں ترقی جس جماعت کی بھی توسط سے ہو گی فائدہ ہم سب کا ہو گا اور خضدار میں جہاں نا انصافی ہو گی نقصان ہم سب کا ہو گا ایسے معاملات میں ہم سب کو ایک ہو کر سوچنا ہو گا آج خضدار ترقی کی منازل طے کر رہی ہے اس ترقی کو بہتر سمت دینا اپنے لوگوں کو اس ترقی سے مستفید ہونے کے لئے شعور دینا ہم سیاسی جماعتوں کی زمہ داری ہیں نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ خضدار میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی دو حصوں میں تقسیم ہے انہیں ایک کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتیں کردار ادا کریں کیونکہ آل پارٹیز شہری اایکشن کمیٹی خضدار کے عوام کی مشترکہ نمائندہ پلیٹ فارم ہے یہ پلیٹ فارم تقسیم ہو گی تو اس کا نقصان پورے علاقے کا ہو گا لہذا حاجی محبو ب کرد اور ماسٹر عبدالخالق غلامانی کی قیادت میں قائم ایکشن کمیٹی کی بات سننے کی ضرورت ہے اور اس مسئلے پر فراخ دلی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہیں اس کے لئے نیشنل پارٹی ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہیں تقریب سے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن قلات ڈویژن کے صدر میر شہباز خان قلندرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خضدار میں تعلیمی مسائل بہت زیادہ ہیں ان کے حل کی زمہ داری تمام سیاسی جماعتوں پر مشترکہ ہیں ٹیچرز ایسوسی ایشن کسی بھی غیر حاضر ٹیچر کی حمایت نہ پہلے کی ہے اور نہ اب کرے گی سیاسی جماعتوں سے گزارش ہے کہ وہ ٹیچروں کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ہر صورت جاری رکھیںتقریب کے میزبان میر اشرف علی مینگل نے اپنے خطاب میں استقبالیہ تقریب میں شریک تمام سیاسی جماعتوں کے عہدیداراون و کارکنان خضدار بار اور پریس کلب سے منسلک صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں زاتی طور پر سب کا مشکور ہوں کہ انہوں نے نیشنل پارٹی کی اس تقریب میں شریک ہوئے تقریب کے بنیادی مقصد سیاسی جماعتوں کی آپس میں قربتیں بڑھانا انہیں ایک جگہ جمع کر کے ایک دوسرے کو سننے کا موقع فراہم کرنا تھا پروگرام کے اختتام پر تمام منتخب عہدیداروں کو شیلڈ دی گئی اس موقع پر پاکستان مسلم ن کے رہنماءپریس کلب کے چیئرمین عبدالواحد شاہوانی،وڈیرہ ارباب زہری،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سجاد زیب ، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے کے سینئر رہنماءمحمد رمضان قمبرانی، جمیل احمد مینگل،مظفر علی، عبدالکریم مینگل،سٹی صدر پی ٹی آئی حافظ غلام نبی، بار ایسوسی ایشن کے نعیم ایڈووکیٹ، میر منیر احمد ساسولی،غلام نبی ایڈووکیٹ، عبدالسلام ایڈووکیٹ،نیشنل پارٹی خضدار کے سوشل میڈیا سیکرٹری جلیل غلامانی سمیت مختلف پارٹیوں کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی
