کورونا خاتمے کا مشن، ویکسین سے مثبت نتائج برآمد

کورونا خاتمے کا مشن، ویکسین سے مثبت نتائج برآمد

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لندن: ادویہ ساز برطانوی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کروناویکسین کی تیاری کے دوران مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، انسانوں پر ویکسین ٹرائل میں بھی کامیابی مل رہی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویکسین کمپنی ’اسٹرا زینیکا‘ کا کہنا ہے کہ وبا کے خاتمے کے لیے کروناویکسین کی بڑے پیمانے پر انسانی آزمائش سمیت دیگر مراحل کے نتائج مثبت آرہے ہیں جو خوش آئند ہے۔ کمپنی چیئرمین پاسکل سوریوٹ کا کہنا ہے کہ کروناویکسین پراجیکٹ پر کام تیزی سے جارہی ہے اور کامیابی بھی مل رہی ہے، ویکسین کی تیاری کے آغاز سے لے کر اب تک کے تمام نتائج ہمارے پاس موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ سے متعلق اب تک مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں لیکن ہمیں لگتا ہے کہ ویکسین کے کلینیکل پروگرام کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے، البتہ ویکسین کے حوالے سے دیگر امور پر بھرپور کام جاری ہے۔ اسٹرا زینیکا آکسفورڈ یونیورسٹی کے تعاون سے ویکسین کی تیاری میں جٹے ہوئی ہے، مذکورہ کمپنی کئی ممالک سے پیشگی معاہدے بھی کرچکی ہے جس کے تحت انہیں ویکسین کی خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ویکسین رواں سال کے اختتام تک تیار ہوجائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!