کوئٹہ : ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ اس عید پر ہم سب نے کورونا وائرس کو بڑی شکست دینےکےلیے بہت سادگی اپنانی ہے، ہم نے غیر ضروری میل ملاپ نہیں کرنا، ماسک کا استعمال کریں اور کوشش کریں کہ عید اپنے گھر پر ہی منائیں۔ میری طرف سے تمام مسلمانوں کو عید الاضحی مبارک ہو۔
