کشمیری جس دور سے گزر رہے ہیں اسکی منزل آزادی ہے: عمران خان

کشمیری جس دور سے گزر رہے ہیں اسکی منزل آزادی ہے: عمران خان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے اللہ کشمیریوں کو ایسے دور سے گزار رہا ہے جس کی منزل آزادی ہے۔ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اسمبلی اور کشمیریوں کو اعتماد سے کہتا ہوں کشمیر کا معاملہ ہر فورم پر اٹھاتے رہں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا یہ بات ذہن میں ڈال لیں جو صلاحیت پاکستان میں ہے کسی ملک میں نہیں ہے، ہم نے پاکستان کو بہت تیزی سے اوپر جاتے دیکھا ہے، 60 کی دہائی میں دنیا پاکستان کی مثال دیا کرتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی قوم اصولوں سے پیچھے ہٹتی ہے تو نیچے چلی جاتی ہے، مدینہ کی ریاست میں قانون بنا اور اس پر عمل ہوا، دنیا کی تاریخ میں ریاست مدینہ سے بڑا انقلاب نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اللہ ایسے دور سے گزار رہا ہے جس کی منزل آزادی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!