بلوچستان بس فیڈریشن کا 12اگست سے ٹرانسپورٹ بند کرنے کا اعلان

بلوچستان بس فیڈریشن کا 12اگست سے ٹرانسپورٹ بند کرنے کا اعلان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

تفتان :بلوچستان مشترکہ بس فیڈریشن کے مرکزی رہنماوں میر محمودخان بادینی حاجی عبدالمالک محمدحسنی خدائےدادشاہوانی طاہرخان محمدحسنی حاجی میر سمالانی ودیگر نے کہاہے کہ بلوچستان ٹرانسپورٹرنمائندوں کی جانب سے12گست سے کوئٹہ اور دیگرعلاقوں سے بس کوچز پبلک ٹرانسپورٹ کو بطوراحتجاج بند کرنے کے اعلان کے متعلق اس پر قائم ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ٹرانسپورٹ کی صنعت کوعزت کےساتھ جاری رکھنا اور چلاناچاہتے ہیں لیکن ہم ٹرانسپورٹرز کو سمگلنگ کے نام پر نا جائز تنگ کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم کاروباری لوگ ہیں اور ہم اپنے کاروبار کو کسی صورت خراب نہیں کرنا چاہتے ہیں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ بھی اپنے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے روٹ پر چلنے والی بسوں کو گھنٹوں روکنا کہاں کا انصاف ہیں انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کے ساتھ ہر قسم کے معاملات کو سلجھانے کی کوشش کی ہے لیکن وہ ٹیبل ٹاک کےبجائے روڈوں پرمسائل کو مزیدالجاکر بڑھاناچاہتے ہیں جوکہ لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ ان تمام مسائل و مشکلات کازمہ دار بلوچستان میں تعینات کسٹم کے بیوروکریٹ آفیسران ہیں ہم بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز تمام لا اینڈ فورسز قانون نافذکرنے والے تمام اداروں کی قدر کرتے ہیں جبکہ چیئر مین ایف بی آر وفاقی وزارت داخلہ گورنر بلوچستان وزیراعلی بلوچستان کورکمانڈر بلوچستان آئی جی ایف سی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان ہوم سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس حساس معاملے کانوٹس لےکر ٹرانسپورٹروں کو انصاف فراہم کیا جائے انہوں نے کہاکہ پسماندہ بارڈری علاقوں مکران و رخشان اضلاع کے عوام کوبےروزگار ہونے سے بچائیں کم ازکم بارڈری اضلاع کے بےروزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائے انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ محنت مزدوری محدودپیمانے پرایشیا خوردنوش کی نقل عمل کو سمگلنگ کانام دیکر ان کے مالوں کوضبط اورمسافر بسوں سے مسافروں کو اتار کرکوچز کوبندکرکے کسٹم حکام کے حوالے کرنے سے علاقے میں بے روزگاری پھیلنے کا خدشہ ہے علاقے میں پہلے سے لوگ بے روزگار ہیں ان کاکہناتھا کہ ہمارا مطالبہ حقائق پرمبنی اورتعمیری ہیں کہ اینٹی اسمگلنگ کے نام سے قائم نیشنل ہائی ویز پر جگہ جگہ چیک پوسٹوں کو ہٹاکر ممنوعہ ایشیاکی اسمگلنگ کی روک تھام بارڈر زیرو پوائنٹ پرکی جائے ممنوعہ سامان کی مزیدروک تھام کیلئے جن کے ذمہ اینٹی اسمگلنگ ہے وہ ایک روٹ کے مسافربس کواسکے دورانیہ سفرمیں صرف ایک بار چیکنگ کیلئے کھڑاکریں نہ کہ اسکو درجنوں باربار روکاجائے لہذا نیشنل ہائی وے سے قبضہ میں لی گئی کوچز کو واپس ٹرانسپورٹرزکے حوالے کیاجائے علاقہ کے عوام ٹرانسپورٹروکیلئے غیرممنوعہ ایشیا خوردنوش وغیرہ کی بلوچستان کی حد تک نقل عمل سے متعلق ریلیف دیاجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!