چاغی ،  منی بس ویگن مالکان نے حکومتی ایس او پی کی دھجیاں بکھیر دی

چاغی ، منی بس ویگن مالکان نے حکومتی ایس او پی کی دھجیاں بکھیر دی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

چاغی(نامہ نگار) چاغی منی بس ویگن مالکان نے حکومتی ایس او پی کی دھجیاں بکھیر دی ۔ سواری اور کرایہ ڈبل جبکہ غریب عوام پریشان ۔تفصیلات کے مطابق عالمی وباء کرونا وائرس کے سبب حکومتی اعلانات پر چاغی انتظامیہ نے بھی چاغی ٹو دالبندین اور چاغی ٹو نوشکی سمیت گردونواح کی مسافر گاڑیوں کو چلنے پر ایس او پی جاری کردیا جس کے تحت چاغی ٹو دالبندین فی کس کرایہ 200 روپے مقرر کر دی گئی جس میں منی بس ویگن میں 20 کی بجائے 10 سواری بٹھا سکتے ہیں پہلے 20 سواری بٹھانے کی صورت میں فی کس کرایہ 100 روپے مقرر تھا مگر اب منی بس ویگن مالکان نے حکومتی ایس او پی اور اعلانات کی دھجیاں بکھیر دی 20 سواری بٹھانے کے ساتھ ساتھ فی کس 200روپے کرایہ وصول کرتے ہیں جو کہ اس بڑھتی ہوئی مہنگائی میں غریب عوام کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے دوسری جانب کرونا وائرس سے بچاؤ کی جاری کردہ ایس او پی محض کاغذوں کی زینت تک محدود ہوچکی ہے عوامی وسماجی حلقوں نے چاغی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ چاغی ٹو دالبندین اور چاغی ٹو نوشکی روٹ پر چلنے والی منی بس ویگن مالکان کو حکومتی ایس او پی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور کرایوں میں اضافے کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر عوام سراپا احتجاج بنیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!