جنوبی سوڈان میں فوج اور شہریوں میں مسلح تصادم، 127 افراد ہلاک

جنوبی سوڈان میں فوج اور شہریوں میں مسلح تصادم، 127 افراد ہلاک

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

جنوبی سوڈان میں فوج اور شہریوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا ہے، عرب میڈیا کے مطابق اس تصادم کے نتیجے میں 127 افراد ہلاک ہوگئے۔ دارالحکومت جوبا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جھڑپیں جنوبی سوڈان کے وسطی علاقے تونج ٹاؤن میں ہوئیں۔ فوجی ترجمان کے مطابق فوج غیر قانونی اسلحے کے خلاف آپریشن کررہی تھی، مہم کا آغاز ہفتے کے روز ہوا، قبائلیوں نے مسلح مزاحمت کی۔ فوجی ترجمان نے مزید کہا کہ ہلاک افراد میں 45 اہلکار اور 82 مقامی نوجوان تھے۔ جھڑپوں کے باعث مزید 32 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!