نیب عمران خان چلا رہے ہیں: جاوید لطیف

نیب عمران خان چلا رہے ہیں: جاوید لطیف

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف کہتے ہیں کہ حکومت پتہ نہیں کون چلا رہا ہے لیکن نیب عمران خان چلا رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ کیا نیب کا نوٹس بھی ہم نے کیا؟ کیا اپنی گاڑی پر حملہ بھی ہم نے خود کیا؟ انہوں نے کہا کہ نوازشریف آپریشن کے بعد اگلی پرواز سے پاکستان آئیں گے، نواز شریف پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کرنے جلد آئیں گے۔ جاوید لطیف نے مزید کہا کہ کارکنوں پر کیمیکل اسپرے کیا گیا،کیا اس وقت کوئی مشتعل تھا، کیمیکل اسپرے سے وہاں لوگوں کی جلد جل گئی۔ نون لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیا مسلم لیگ نون کے کارکن اپنے لیڈروں پر پتھراؤ کر رہے تھے؟ 20کروڑ عوام کو حکومت سے تحفظ دیا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!