دالبندین محمد بخش بلوچ سے ) بلوچستان نیشنل پارٹی تمام قبائل اقوام اور مذاہب کا ایک خوبصورت گلدستہ ہیں وسائل سے مالا مال امیر ترین خطے کے باسی دو وقت کے روٹی کا محتاج ہیں پارٹی کے خلاف فیک آئی ڈیز سمیت مختلف طریقوں سے پروپیگنڈہ مہم شروع ہیں جسے ناکام بنانے کیلئے پارٹی کے اداروں کو مضبوط کرکے انکا جواب دینا ہوگا پارٹی کی طرف سے پیش کیے گئے چھ نکات بلوچستان کے لوگوں کی اصل ترجمانی ہیں ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشید آحمد جمالدینی اور بی این پی ڈسٹرکٹ نوشکی کے سابق ضلعی صدر میر نزیر آحمد بلوچ نے دالبندین میں پارٹی کارکنوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پارٹی رہنما سردار عبدالخالق نوتیزی بی این پی تحصیل دالبندین کے جنرل سیکرٹری مصطفٰی کمال ریکی محمد بخش بلوچ شیر دل سمالانی حاجی دین جان مینگل وقار کشانی افتخار ماندائی کامریڈ یعقوب نوتیزی لطیف جعفر جمالدینی دالبندین پریس کلب کے صدر علی رضا رند اور دیگر موجود تھے انھوں نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے بلوچستان کے جملہ مسائل کو حل کرنے کیلئے چھ نکات پیش کیا گیا جو کہ بلوچستان سے سچی وابستگی کا واضح ثبوت ہیں بلوچستان کے لوگوں کی امیدوں کا آخری کرن محبوب قائد سردار اختر جان مینگل ہیں جو ہمیشہ انفرادی مفادات و مراعات کو ٹھکرا کر اجتماعی مفادات کیلئے جدوجہد کررہا ہے بلوچستان نیشنل پارٹی ایک قومی جماعت ہیں اور پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے محرومیوں کو ختم کرنے اور بلوچستان کے خوشحالی کیلئے موثر انداز میں عملی جدوجہد کی ہیں مختلف ادوار میں پارٹی کے خلاف منظم سازش کیے گئے مگر پارٹی کے فکری دوستوں نے انہیں اپنے علم و دلیل کے ساتھ ناکام بنادی آج ایک مرتبہ پھر پارٹی کو کمزور کرنے کیلئے سوشل میڈیا میں فیک آئی ڈیز سمیت مختلف طریقوں سے پروپیگنڈے کا سہارا لیا جارہا ہیں تاکہ بلوچستان کے لوگوں کے ہمدردی کو پارٹی سے ختم کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ پارٹی اسوقت اپنے دفاع کے پوزیشن میں ہونگے اور اپنے مخالفین کا جواب دیں کر انہیں خاموش کریں گے جب پارٹی کے اپنے ادارے مضبوط ہونگے اور تربیتی نشستوں کا اہتمام ہوگا وقتاً فوقتاً پارٹی کے معاملات سے آگاہ ہونگے تب بی این پی جیسے پارٹی کا مقابلہ کرنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے بلوچستان کو دولت سے مالا مال ایک آمیر ترین خطہ بنایا ہیں اور خصوصاً ضلع چاغی کو معدنی وسائل کا خزانہ کہاں جاتا ہیں سیندک اور ریکوڈک جیسے دو بڑے میگا منصوبے ہونے کے باوجود آج علاقے کے لوگ دربدری کی زندگی گزار کر نان شبینہ کا محتاج ہیں اور وسائل سے دیگر صوبوں کے لوگ فائدہ اٹھا کر عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں بی این پی ان تمام تر استحصال ظلم و ناانصافیوں کے خلاف ایک موثر آواز ہیں جسے دبانے اور خاموش کرنے کیلئے ہر وقت طاقت کا مظاہرہ کیا گیا ہیں مگر اصولوں پر ڈٹ کر پارٹی کسی کے آگے نہیں جھکا ہیں






