کوئٹہ (آپ ر )بلوچستان نیشنل پارٹی کے جاری کردہ مرکزی بیان میں گزشتہ شب ضلع واشک کے علاقے بسیمہ میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن شروع نہ کرنے کے حکومتی نااہلی پر افسوس کااظہار کیا گیا اور روا رکھے گئے اس روش کی مذمت کی کہ بسیمہ میں ہونے والے زلزلے کے نتیجے میں پورا علاقہ متاثر ہواہے زلزلے کی وجہ سے کچے مکانات منہدم ہوئے ہیں اور دیواروں میں دراڑیں پیدا ہوئے ہے جس کی وجہ سے وہاں کے غریب عوام کھلے آسمان تلے یک تنہا بے یار ومدد گار پڑے ھوے ہیں ،بیان میں کہاگیاہے کہ علاقے کے لوگ پہلے ہی سے غربت معاشی تنگ دستیوں اور گونا گو مسائل سے دوچار ہیں ایسی صورت میں قدرتی آفت زلزلہ کی وجہ سے متاثرین کی مشکلات میں اور اضافہ ہوگیاہے ، ویسے یہ تو قدرتی آفت ھے لیکن تاحال حکمرانوں اور انتظامیہ کی خاموشی اور فوری ریلیف نہ فراہم کرنے کی پالیسی نے غریب متاثرہ لوگوں کی مسائل و مشکلات میں اور اضافہ کا موجب بنے گا بروقت اقدام نہ اٹھانے کی حکومتی سطح پر پالیسی اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ انہیں مشکل اور مصائب کے حالات سے دوچار گرے ہوئے غریب لوگوں کی حالات زار سے کوئی سروکار نہیں ہیں اور نہ وہ ایسے مشکل حالات سے لوگوں کو نکالنے میں سنجیدہ ہے موجودہ حکمران اگر عوام دوست ھوتے تو وہ زلزلہ متاثرین کے لیے بروقت عملی اقدامات اور ریلیف کا اعلان کرتے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حکمرانوں کی اخلاقی فرائض کے ذمہ داریوں میں شامل ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ قدرتی آفات میں متاثرہ لوگوں کی مدد اور ریلیف کو یقینی بنائیں پارٹی بیسمہ کے عوام کو اس مشکل حالاتِ سے نکالنے اور انکے تکالیف کو اجاگر کرنے کے لیے ارباب اختیار کے توجہ مبذول کرانے اور مسائل کو حل کرنے کے لیے سیاسی اور جمہوری انداز میں ھر سطح پر آواز بلند کریں گے اور انہیں اس مشکل حالات میں کسی بھی صورت میں تن و تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔
