شہید نواب امان اللہ زہری و دیگر کی برسی پر 17اگست کو کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا

شہید نواب امان اللہ زہری و دیگر کی برسی پر 17اگست کو کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ پارٹی کے بانی وسرکردہ رہنما شہید نواب امان اللہ خان زہری ،ان کے نواسہ شہید میرمردان خان زہری ساتھیوں شہید سکندر گورشانی اور شہید مشرف زہری کی پہلی برسی کی مناسبت سے مرکزی سطح پر تعزیتی ریفرنس 17اگست2020 شام 4 بجے کو پریس کلب کویٹہ میں منعقد ہوگا جس میں ان شہدا کے عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیاجائیگا،بیان میں کہاگیاکہ ان شہدا کا بلوچستان کی قومی تحریک میں اہم کردارہے اور یہ شہدا کی وہ خاندان ھے جو بلوچ قومی حقوق ننگ و ناموس،بقا شناخت اور وجود کی بحالی اور بلوچستان کی دفاع کے لیے شہید نواب بابو نوروز خان زھری کے شہادت سے لیکر آج تک یہ خاندان لازاول اور ناقابل فراموش قربانیاں دیتی چلے آرہے ہے ،جنہوں نے ہمیشہ بلوچ قومی تحریک ،بلوچستان کی دفاع کیلئے جدوجہد کی اور اپنے آخری سانس تک اپنے قوم ،وطن کے ساتھ سچی وابستگی کا عملی مظاہرہ کیا بیان میں پارٹی کے تمام کارکنوں ،قوم وطن دوست ترقی پسند، روشن خیال عوام سے اس پروگرام میں بھرپور انداز میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!