مولانا فضل الرحمان ‘سردار اختر مینگل  ملاقات ‘ ملکی بالخصوص بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان ‘سردار اختر مینگل ملاقات ‘ ملکی بالخصوص بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد : جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے بلوچستان عوامی پارٹی (بے این پی۔مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ملاقات کی جہاں ملکی سیاسی صورت حال اور اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام آباد میں واقع مولانا فضل الرحمٰن کی رہاش گاہ میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ مین ہونے والی حالیہ قانون سازی اور اس حوالے سے اپوزیشن کی چھوٹی جماعتوں کو اعتماد میں نہ لینے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر مشاورت اور آئندہ کی مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے سردار اختر مینگل کو میاں نواز شریف اور آصف زردری سے ہونے والی بات چیت سے بھی آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان اپوزیشن کی جماعتوں پر مشتمل اے پی سی جلد بلانے کے لیے دیگر جماعتوں سے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!