تفتان میں بھی 14 اگست یوم آزادی جوش و خروش سے منائی گئی

تفتان میں بھی 14 اگست یوم آزادی جوش و خروش سے منائی گئی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

تفتان(آصف بلوچ سے) ملک بھر کی طرح پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں بھی 14 اگست یوم آزادی جوش و خروش سے منائی گئی مختلف تقریبات کا انعقاد کیا رات 12 بجتے ہی قبائلی رہنما میر شوت علی عیسی زئی کی جانب سے پاک ایران سرحدی پاکستان گیٹ کے مقام پر شاندار آتش بازی کی گئی اور ڈھول کی تھاپ بلوچی رقص کی گئی صبح 7 بجے میر شوکت عیسی زئی سربراہی میں کار ریلی نکالی گئی ریلی کلی اسٹیشن سے شروع ہوکر پاک ایران سرحد پاکستان گیٹ کے مقام پر اختتام پذیر ہو گئی پاکستان گیٹ کے مقام پر پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا 109 ونگ لیفٹیننٹ کرنل سید وقار افضل اور اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد وارث نے پرچم کشائی کی تقریب میں طلباء سول سوسائٹی وسرکاری ونیم سرکاری افسیران کی بڑی تعداد موجود تھے تقریب سے مہمان خاص لیفٹیننٹ کرنل سید وقار افضل سید سہیل حسن رضوان خان اور عبد الرحمن مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو حاصل کرنے کےلئے ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں آج انہی کی قربانیوں کی وجہ سے ہم ایک آزاد ملک میں زندگی گزار رہے ہیں بچوں نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیا اور فضاء پاکستان ذندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا آخر میں خیر سگالی کے جذبات کے پیش نظر دونوں سرحدی احکام نے 14اگست کے مناسبت سے ایک دوسرے کو بارڈر پر مٹھائیوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!