جشن آزادی ملک کے دیگر حصوں کی طرح کوہلو میں بھی شایان شان طریقے سے منایا گیا

جشن آزادی ملک کے دیگر حصوں کی طرح کوہلو میں بھی شایان شان طریقے سے منایا گیا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوہلو (دوران بلوچ)جشن آزادی ملک کے دیگر حصوں کی طرح کوہلو میں بھی شایان شان طریقے سے منایا گیا تقریبات کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا،ڈپٹی کمشنر آفس کوہلو میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ نے پرچم کشائی کرکے باقاعدہ تقریبات کا آغاز کردیا اس موقع پر اے ڈی سی صاحبزادہ عثمان شاہ،اسسٹنٹ کمشنر کوہلو عبدالستار مینگل،اسسٹنٹ کمشنر ماوند سلطان ناصر،رسالدار میجر لیویز شیر محمد مری سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران،سول سوسائٹی کے نمائندوں،قبائلی عمائدین اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر لیویز کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں عظیم الشان ریلی ڈی سی آفس سے نکالی گئی جو کوہلو ڈی جی خان قومی شاہراہ پر آکر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے جبکہ فضا ملی نغموں اور پاکستان زندہ باد کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے کہا کہ چودہ اگست کو ملی جوش و جذبے سے منا کر پوری قوم نے یکجہتی کا پیغام دیا کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرکے جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منا کر زندہ دل قوم ہونے کا ثبوت دیا انہوں نے مودی سرکارمظلوم کشمیریوں پر بے تحاشہ ظلم ڈھا رہا ہے وہ وقت دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر پوری قوم کے ساتھ آزادی کی خوشیاں منائے گا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیا مگر اپنے حق خودارادیت کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے ڈپٹی کمشنر نے پوری قوم کو پاکستان کا 73ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!