راولپنڈی: پولیس نے بھارت کو پاکستانی پوسٹوں کی اطلاعات فراہم کرنے والے سہولت کارکی فیملی کو حراست میں لے لیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ آزادکشمیر فتح پور پولیس نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے بھارت کو پاکستان پوسٹوں کی اطلاعات فراہم کرنے والے سہولت کار کی فیملی گرفتار کرلیا تاہم بھارت کو اطلاعات فراہم کرنے والا سہولت کارگرفتار نہ ہوسکا۔پولیس نے خاندان کے 4 افراد کو مندرہ سے حراست میں لیا ہے ، ملزم جلال خان 8 مقام میں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بھارتی فوجیوں کی معاونت کرتا تھا، جلال پاکستانی چوکیوں کی لوکیشن بھارتی آرمی کو بتاتا رہا ہے
