اندرون بلوچستان ، دو افراد جاں‌ بحق ، 11 زخمی ، 200  گرفتار پاکستانی لیویز کے حوالے

اندرون بلوچستان ، دو افراد جاں‌ بحق ، 11 زخمی ، 200 گرفتار پاکستانی لیویز کے حوالے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر+ نمائندگان) کوئٹہ کے علاقے نیواڈہ سے ایک شخص کی نعش برآمد ، مستونگ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، آواران کے علاقے جھاﺅ میں واقع ڈیم گر کر جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش نکال کر ورثاءکے حوالے کردی گئی ،پشین میں فائرنگ اور ہرنائی میں پیش آنیوالے دو مختلف ٹریفک حادثات میں خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے ۔ ایران میں گرفتار 200 پاکستان لیویز کے حوالے کردیئے گئے ۔ پو لیس کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ کے علاقے نیو اڈہ کے قریب واقع قبرستان سے پولیس نے ایک شخص کی نعش برآمد کرکے ضابطہ کی کاروائی کے بعد نعش شناخت کیلئے سول ہسپتال کے مردہ خانہ میں رکھ دی ہے ۔ مستونگ کے پڑنگ آباد میں فائرنگ سے شادین احمدولد میراحمدجان شاہوانی جاں بحق ہوگیالیویز نے نعش ہسپتال منتقل کرکے ضابطہ کی کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پیر کے روز آواران میں واقع کیلکور ڈیم جھاومیں ڈوبنے والے آدم ولد ملنگ ساکن داروکوچہ جھاو کی نعش غوطہ خوروں کی مدد سے نکال کر ورثاءکے حوالے کردی ہے ۔ پشین کے علاقے شابیزئی مندوزئی کے قریب فائرنگ سے پولیو یوسی انچارج شیخ عبداللہ زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کیا گیا ، ہرنائی میں پیش آنیوالے دو مختلف ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت دس افراد زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کوئٹہ منتقل کیا گیا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثہ میں زخمی ہونے والی ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے ۔ پیر کے روز ایرانی حکام نے ایران کے مختلف شہروں سے غیر قانونی طریقے سے سفر کرنے پہ 200پاکستانیوں کو گرفتار کرکے لیویز فورس کے حوالے کردیا گرفتار افراد ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!