بلوچستان حکومت کی رسوائی کو پورے بلوچستان والوں نے دیکھ لیا  ،  میر داود خان نوتیزئی

بلوچستان حکومت کی رسوائی کو پورے بلوچستان والوں نے دیکھ لیا ، میر داود خان نوتیزئی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین ۔محمد بخش بلوچ سے ممتاز سیاسی و قبائلی شخصیت و سابق ڈسٹرکٹ چئرمین میر داود خان نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں ایم بی اے واشک میر زابد علی ریکی کے قافلے پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بلوچستان حکومت کی رسوائی کو پورے بلوچستان والوں نے دیکھ لیا چاغی میں بھی وہی حال ہے چاغی ضلع میں بھتہ خوری صوبائی وزیر مواصلات کو اچھی طرح سے پتہ ہے بلوچستان حکومت زابد علی ریکی کے واقعے کے بعد چھلو بھر پانی میں ڈوب گیا ہے زابد علی ریکی نے بھی بے نقاب کردیا اب اگر کوئی ایکشن ھوگا تو بلوچستان لیول پہ چیک پوسٹوں پر ھوگا صوبائی وزیر مواصلات کو اب چیک پوسٹوں کو ختم کرنے کا ہوش آیا آپ کو اگر ختم کرنا ہے تو غیر ضروری بھتہ خوری کو ختم کریں لیڑھا ریک اور ڈھک والے ایریا سے لوٹ مار ہورہا ہے ان کو ختم کریں جو کسی ہائی وے پہ نہیں ہے جو کہ غریب عوام کو لوٹ رہے ہیں اور کچے راستوں پر چوروں کی طرح آپ کے خاص بندے ان کو لیویز فورس کی گاڑیاں دی ہیں اور لوٹ مار جاری ہے اور فی گاڑی سے 3000 روپے سے لیکر 6000 ہزار روپے تک کا بھتہ لے رہے ہیں ان کو روک لیں جو گاڑی والا بھتہ نہیں دیتے ان کو پکڑ کر ذلیل کرکے گاڑی بمعہ سرمایہ کیس کیا جاتا ہے یہ جھوٹ اور کریڈٹ کا شوشہ چھوڑ دیں سب کچھ آپ کے ہاتھ میں ہیں سب کچھ بھتہ خوری ختم کریں ۔چیک پوسٹیں اگر ختم ہوں گی تو وہ بلوچستان لیول کا فیصلہ ھوگا فی الحال آپ اب بھی علاقے کے ایم پی اے ہیں چیک پوسٹیں ختم ہوں گے یا نہیں وہ چھوڑ دیں صرف بھتہ خوری ختم کریں تو چیک پوسٹیں ختم کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!