جاتی امراءاراضی کیس : شہباز شریف ، مریم نواز 20 اگست کو سول کورٹ طلب

جاتی امراءاراضی کیس : شہباز شریف ، مریم نواز 20 اگست کو سول کورٹ طلب

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور:سینئر سول جج فوزیہ سائرہ کی عدالت نے جاتی امراءاراضی خریداری کیس پر سماعت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو 20 اگست کو طلب کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عدالت نے مذکورہ دونوں لیگی رہنماﺅں کو مقامی شہری ڈاکٹر عبدالرﺅف کی درخواست پر طلب کیا ہے۔عدالت کے روبرودرخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاکہ شریف فیملی نے جاتی امراءمیں ہمارے آباو¿ اجداد کی طرف سے ملنے والی چار ہزار ایکٹر زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا، ہمارے آباو¿ اجداد نے 1911ءسے 12 19ءمیں اس وقت کی راجھ باہ گورنمنٹ سے اراضی خریدی تھی، زمین کا اصل مالک پیر بخش ابھی زندہ ہے جس کے آباو¿ اجداد نے زمین خریدی، ہمارے پاس تمام دستاویزی ثبوت موجود ہیں جو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنائے جا سکتے ہیں،درخواست گزارنے عدالت کو آگاہ کیا کہ پنجاب یونیورسٹی میں پروفیسر ہوں، ہر ایک کا آئینی و قانونی حق ہے کہ انھیں کسی قبضہ مافیاز سے بچا کر اسکی زمین واگزار کروائی جائے، عدالت سے استدعا ہے کہ ہمیں زمین کی مد میں جو نقصان اٹھانا پڑا اسکا پانچ ہزار کروڑ بطور رینٹ ادا کرنے کا حکم دےا جائے اور عدالت متعلقہ تھانے کے ایس ایچ اوزکو زمین واگزار کرانے کا حکم دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!