اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان اور پبلک کے مابین رابطے کو بہتر اور آسان بنانے کےلئے الیکشن کمیشن نے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر کوسی ایم ایس کے حوالے سے بریف کیا گیا اور ڈیمو دیا گیا۔ سی ایم ایس کے ذریعے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حوالے سے شکایات کو الیکٹرانک ذریعے سے رجسٹر کروایا جاسکے گا۔سی ایم ایس کے ذریعے شکایات کے حل کے حوالے سے نظام کو موثر بنایا جا سکے گا اس سسٹم کے ذریعے شکایات کنندہ اپنی شکایت کے حل کے حوالے سے ٹریکنگ بھی رکھ پائےگا۔ چیف الیکشن کمشنر نے ہدایات دیں کہ اس سسٹم کو مزید موثر اور جامع بنایا جائے اور فوراً شروع کر دیا جائے۔






