کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں عوام کی ترقی و خوشحالی کےلئے کوشاں ہے،صوبے کی ترقی و خوشحالی وزیر اعلی بلوچستان کا اولین مشن ہے جس کے تحت تعلیم، صحت اور انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ پر کام کیا جا رہا ہے تعلیم و صحت کے فروغ سے عوام،بلخصوص نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی ہو گی اور وہ مستقبل میں ملک و قوم کی بہتر نمائندگی کر پائیں گے،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو نے کہا کہ ملک میں قیام امن کےلئے سیکورٹی فورسز نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کےلئے فورسز کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،امن کی فضا قائم کئے بغیر ملک کا ترقی کی راہ پر گامزن ہونا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوتا ہے۔صوبائی حکومت عوام کی معاشی، سماجی اور اقتصادی ترقی کے اقدامات اُٹھاتے ہوئے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کےلئے کام کر رہی ہے مفاد عامہ پر مبنی اقدامات سے معاشرے کی ترقی یقینی ہو جاتی ہے اس لئے ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ مفاد عامہ پر مبنی ترقیاتی اقدامات کو ترجیح دیں۔
